ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا، تنقید کی پرواہ کیے بغیر روس۔ یوکرین تنازع حل کراوں گا: ٹرمپ
واشنگٹن،19اگست(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’میں نے چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا ہے، جس میں سے ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتی تھی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اس کے باوجود مجھے وال سٹریٹ جنرل س
ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا، تنقید کی پرواہ کیے بغیر روس۔ یوکرین تنازع حل کراوں گا: ٹرمپ


واشنگٹن،19اگست(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’میں نے چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا ہے، جس میں سے ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتی تھی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اس کے باوجود مجھے وال سٹریٹ جنرل سمیت دیگر بہت سی جگہوں پر جو پڑھنے اور سننے کو مل رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ انھیں صورتحال کا کوئی اندازہ ہی نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ صدر ٹرمپ رواں برس مئی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں امریکہ کی ثالثی کا متعدد بار مختلف فورمز پر ذکر کر چکے ہیں۔ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’مجھے بتائیں کہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں کیا برا کر رہا ہوں۔ یہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جنگ تھی نہ کہ میری۔ میں تو یہاں اسے مزید بڑھانے کے بجائے اس جنگ کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہوں۔‘انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’اگر میں صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی۔ مجھے ٹھیک ٹھیک پتا ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ مجھے ان لوگوں کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو ان تنازعات سے سالہا سال جڑے ہوئے ہیں اور انھوں نے کبھی ان کے خاتمے کی کوشش نہیں کی۔‘ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ’یہ بیوقوف لوگ ہیں۔ جن میں سمجھ بوجھ کی کمی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو موجودہ یوکرین اور روسی تنازع کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔‘انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ’تمام تر تنقید کے باوجود میں اس تنازع کا حل نکالوں گا اور میں نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے۔‘امریکی صدر نے کہا کہ ’کل وائٹ ہاوس کے لیے ایک بڑا دن ہوگا۔ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما کھبی ادھر جمع نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی میزبانی میرے لیے باعث فخر ہے۔‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں اس بات پر مکمل طور پر متفق ہوں کہ اگر روس اپنے ہاتھ کھڑے کر دے اور یہ کہے کہ ہماری بس ہو گئی ہے، ہم نے شکست تسلیم کر لی ہے، ہم یوکرین اور امریکہ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ قابل تکریم، قابل عزت اور طاقتور تسلیم کرتے ہیں۔۔ تو تب بھی ’فیک نیوز میڈیا‘ اور ان کے ڈیموکریٹ پارٹنرز یہ کہیں گے کہ یہ ٹرمپ کے لیے بہت برا اور باعث شرمندگی کا دن ہے اور یہ ملک کی تاریخ میں سب سے برا دن ہے۔ ’اسی وجہ سے یہ فیک نیوز ہیں۔‘ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande