ماسکو، 18 اگست (ہ س)۔ روس میں فوج کے گولہ بارود کے پلانٹ میں جمعے کو ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 134 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار روسی فوجی بھی شامل ہیں۔ ہنگامی وزارت کے حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ماسکو کے جنوب مشرق میں ریازان کے علاقے میں واقع ایک پلانٹ میں ہوا۔
سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ پلانٹ صنعتی دھماکہ خیز مواد، اینٹی آرمر ہتھیار اور آبدوزوں کے لیے گیس جنریٹر بناتا ہے۔ حکام نے صنعتی حفاظت کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا ہے۔
روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے آج کہا کہ دھماکے کی جگہ کے تقریباً نصف کے ملبے تلے لوگوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ پلانٹ کبھی سرکاری دفاعی گروپ روسٹیک کا حصہ تھا۔ اسے 2018 میں بند کر دیا گیا تھا۔ کارپوریٹ فائلنگ میں، یہ زاوود الاسٹک کے نام سے ایک پرائیویٹ اسلحہ اور گولہ بارود بنانے والے کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ غور طلب ہے کہ اکتوبر 2021 کے بعد اس پلانٹ میں یہ دوسرا مہلک دھماکہ ہے۔ 2021 میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی