
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔
بھارتی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے سینٹ لوئس میں گرینڈ شطرنج ٹور کے ریپڈ سیکشن کے آخری دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹے سے چوتھے نمبر پر چھلانگ لگا دی۔
کلاسیکی شطرنج میں موجودہ عالمی چیمپئن گوکیش کا بدھ کو آخری تین راو¿نڈ میں تینوں امریکی کھلاڑیوں سے مقابلہ ہوا۔ وہ سفید مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پہلا میچ لینئر ڈومنگیز سے ہار گئے، لیکن اگلے میچ میں ویسلی سو کو شکست دے کر جیت گئے اور پھر ٹاپ رینک والے فیبیانو کروآنا کو حیران کن شکست دی۔ گوکیش کے پاس اب 10 پوائنٹس ہیں اور وہ میکسم ویچیئر-لاگراو (11 پوائنٹس)، لیون آرونین (13 پوائنٹس) اور کروانا (14 پوائنٹس) سے پیچھے ہیں۔
سینٹ لوئس ریپڈ اینڈ بلٹز 2025 کے گرینڈ چیس ٹور کا چوتھا مرحلہ اور سیزن کا آخری تیز رفتار اور بلٹز ایونٹ ہے۔ 10 کھلاڑیوں کا یہ ٹورنامنٹ ریپڈ سیکشن میں سنگل راو¿نڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں جیت 2 پوائنٹس اور ایک ڈرا کے ساتھ 1 پوائنٹ ملتا ہے۔ نو راو¿نڈز کے بعد بلٹز سیکشن کھیلا جائے گا جو ڈبل راو¿نڈ رابن فارمیٹ میں ہوگا اور اس میں جیت کے لیے 1 پوائنٹ اور ڈرا کے لیے 0.5 پوائنٹس دیے جائیں گے۔ دونوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والا کھلاڑی چیمپئن بن جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ