ہماچل پردیش میں بادلوں نے تباہی مچا دی، ضلع شملہ میں پل اور گاڑیاں بہہ گئیں، کئی گاؤں خالی کرائے گئے
شملہ، 14 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں بادلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کل رات کلو، کنور، لاہول اسپتی اور شملہ اضلاع میں بادل پھٹنے سے کئی پل اور گاڑیاں بہہ گئیں۔ مکانات اور دکانیں منہدم ہو گئیں۔ اس دوران سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ حالانکہ ابھ
ہماچل پردیش میں بادلوں نے تباہی مچا دی، ضلع شملہ میں پل اور گاڑیاں بہہ گئیں، کئی گاؤں خالی کرائے گئے


شملہ، 14 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں بادلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کل رات کلو، کنور، لاہول اسپتی اور شملہ اضلاع میں بادل پھٹنے سے کئی پل اور گاڑیاں بہہ گئیں۔ مکانات اور دکانیں منہدم ہو گئیں۔ اس دوران سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ حالانکہ ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انتظامیہ نے خطرناک علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج چنبا، کانگڑا اور منڈی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ کلو ضلع کے بنجر سب ڈویژن، منڈی ضلع کے گوہر سب ڈویژن، شملہ ضلع کے جبل سب ڈویژن اور ضلع اونا کے تمام تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کنور میں بادل پھٹنے سے آنے والا سیلاب دریائے ستلج پر بنے پل کو بہا لے گیا۔ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے اور ملبے کے باعث کرچم وانگتو نتھپا ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے پاگل نالہ، نتھپا اور نگولسری کے قریب قومی شاہراہ بند ہو گئی ہے۔

دریں اثناء شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیوں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ محکمہ نے 19 اگست تک شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande