دہلی ہوائی اڈے پر 15 اگست کو غیر طے شدہ پروازوں پر پابندی ہوگی
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ قومی دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے ) پر 15 اگست کو مخصوص مدت کے دوران ان پروازوں کواترنے یا پرواز بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جو پہلے سے (شیڈولڈ)طے شدہ نہیں ہوں گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق طے شدہ
Unscheduled flights to be banned at Delhi airport on August 15


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ قومی دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے ) پر 15 اگست کو مخصوص مدت کے دوران ان پروازوں کواترنے یا پرواز بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جو پہلے سے (شیڈولڈ)طے شدہ نہیں ہوں گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق طے شدہ ایئر لائنز کی غیر شیڈول پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازوں پر بھی ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر دہلی ہوائی اڈے پر یہ پابندیاں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک اور شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہیں گی۔ اس پابندی سے طے شدہ پروازوں کے آپریشن متاثر نہیں ہوں گے۔ گورنر یا وزیر اعلیٰ کو لے جانے والے سرکاری طیارے اور ہیلی کاپٹر اور کوئیک رسپانس مشن اور حادثے/فوری طبی انخلا والے ہوائی جہاز کو بھی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) کے تحت ایروناٹیکل انفارمیشن سروس (اے آئی ایس) کے ذریعہ ایک نوٹم (ایئرمین کو نوٹس) جاری کیا گیا ہے۔ دراصلنوٹم عام طور پر ایک ایسی معلومات ہوتی ہے جس میں فلائٹ آپریشن میں شامل اہلکاروں کے لیے ضروری معلومات ہوتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande