مسلسل بارش سے بہار میں گنگا سمیت تمام ندیوں میں طغیانی، اب تک 19 افراد کی موت
پٹنہ، 11 اگست (ہ س)۔ بہار کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے گنگا سمیت بہار کی تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے گنگا کے کنارے واقع پٹنہ، بھاگلپور، مونگیر، بیگوسرائے، کھگڑیا اور کٹیہار میں سیلاب
مسلسل بارش سے بہار میں گنگا سمیت تمام ندیاں میں طغیانی، اب تک 19 لوگوں کی موت


پٹنہ، 11 اگست (ہ س)۔ بہار کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے گنگا سمیت بہار کی تمام بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے گنگا کے کنارے واقع پٹنہ، بھاگلپور، مونگیر، بیگوسرائے، کھگڑیا اور کٹیہار میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

بہار میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 19 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ بیگوسرائے میں 08 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں بیگوسرائے سے 8، بھاگلپور، سیوان ، کھگڑیا اور بھوجپور میں دو۔ دواور مونگیر، ویشالی اور کٹیہار سے ایک ایک شخص شامل ہے۔

ریاست میں سیلاب سے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی آر ایف کی 9ویں بٹالین کی 14 ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دربھنگہ، سپول، موتیہاری اور نالندہ میں ٹیمیں تعینات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بہار کے 19 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے اور تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کٹیہار میں 140 ملی میٹر، نالندہ میں 70 ملی میٹر اور پٹنہ میں 57 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف کی 14 ٹیمیں راحت اور بچاؤ میں مصروف ہیں، لیکن موسم آئندہ 48 گھنٹوں میں مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اتوار کی دیررات پٹنہ، سپول،بانکا اور لکھی سرائے میں درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ سیتامڑھی، دربھنگہ، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ اور کٹیہار میں پیر کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ کٹیہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 140 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے، جب کہ نالندہ میں 70 ملی میٹر، شیخ پورہ اوربانکا میں 65 ملی میٹر اور پٹنہ میں 57 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

راجدھانی پٹنہ میں پیر کے روزدن بھر ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 12-18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی اور نمی برقرار رہے گی۔ بارش کے بعد موسم قدرے سرد ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande