انوپ پور، 11 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے رام نگر تھانہ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار کار نے ایک بائک کو ٹکر مار دی اور پھر ایک مکان میںگھر کر الٹگئی۔ اس حادثے میں کار سوار چار مسافروں اور بائک ڈرائیور سمیت کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ پانچ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ ان سبھی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کوتما میں داخل کرایا گیا ہے۔
پیر کی صبح تقریباً 10 بجے رام نگر تھانہ علاقہ کے ریوندا گاوں میں کوتما سے بیلیا کی طرف تیز رفتاری سے جا رہی کار (اسکارپیو) نے سامنے سے آنے والے ایک بائک سوار کو کچل دیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار کا چہرہ پہچاننا مشکل ہو گیا۔ اس کے بعد بے قابو کار الٹ گئی اور زیر تعمیر مکان سے جا ٹکرائی۔ کار میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ موٹر سائیکل سوار سمیت 2 افراد اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اس حادثے میں پانچ دیگر شدید زخمی ہیں۔ بائک سوار امرت لال چودھری، ساکن نگوانی، بینڈ بجانے کے کام کے لیے مارواہی جا رہا تھا۔ اسی وقت کار میں سوار نو افراد گاو¿ں سے کہیں پکنک منانے جارہے تھے۔
رام نگر پولیس تھانہ انچارج سمیت کوشک نے بتایا کہ پیر کی صبح کار سوار کوتما سے جھیریا ٹولہ کی طرف آرہے تھے، جب کہ بائک سوار جھیریا ٹولہ سے کوتما کی طرف جارہا تھا۔ نیشنل ہائی وے 43 پر جھیریا ٹولہ کے قریب کار بے قابو ہوگئی۔ یہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور زیر تعمیر مکان سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
مرنے والوں میں شبھم (19) ولد راکیش چودھری، راہل (19) ولد تیرتھ کیوٹ، سوربھ پردھان (18) ولد حکم چند پردھان، تینوں ساکن بیلیا چھوٹ، انوپ پور، پشپیندر گھاسیہ ساکن چھوہری، انوپ پور اور بائیک سوارامت چودھری ساکن اڑتان، انوپ پور شامل ہیں۔ جبکہ 20 سالہ وکاس سنگھ ولد چرکو سنگھ، 19 سالہ گڈا ولد دوبالال، 19 سالہ کولن عرف چھوہری ولد سورج، آشیش کیوٹ ولد کول کیوٹ اور املیندر سنگھ زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد