نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ ایئر انڈیا کی پرواز (نمبر اے آئی 2455) نے ترواننت پورم سے دہلی کے لیے اتوار کو چنئی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ سفر کے دوران خراب موسم کے درمیان تکنیکی خرابی کا شبہ کرتے ہوئے عملے نے طیارے کا رخ چنئی کی طرف موڑ دیا جہاں طیارہ بحفاظت اتر گیا۔ طیارہ رات 8 بجے ترواننت پورم سے اڑان بھرا اور تقریباً 10.35 بجے چنئی پہنچا۔ کانگریس ایم پی وینوگوپال، کچھ دیگر ممبران پارلیمنٹ دیگرمسافروں کے ساتھ طیارے میں سوار تھے، جو عملے کی ہوشیاری کی وجہ سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ وینوگوپال نے مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ڈی جی سی اے اس واقعہ کی تحقیقات کرے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد