
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ جنوب مشرقی دہلی کے جیت پور علاقے کے ہری نگر میں ہفتہ کی صبح ایک المناک حادثے میں سات لوگوں کی جان چلی گئی۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ جو صفدر جنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جنوب مشرقی ضلع کے ڈی سی پی ہیمنت تیواری کے مطابق، اتوار کو پولس نے سات لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا اور انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں جیت پور تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی سی پی کے مطابق، تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ کئی خاندانوں کو اسکریپ ڈمپ کرنے کے لیے ایک پلاٹ پر رکھا گیا تھا۔ اس معاملے میں کرایہ دار خورشید (49) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔ ساتھ ہی زمین کے مالک کی شناخت راجبیر کے طور پر کی گئی ہے جو حادثے کے بعد سے فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan