نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔فارماسیوٹیکل ایکسپیئنٹس اور اسپیشلٹیکیمیکل تیار کر نے والی کمپنی پٹیل کیم اسپیشلٹیز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زوردار انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کردیا۔ تاہم لسٹنگ کے تھوڑی دیر بعد فروخت شروع ہو جانے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی خوشی ماند پڑ گئی۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 84 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔
آج،بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اس کی لسٹنگ31 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 110 روپے میں ہوئی۔ اس کے بعدفروخت شروع ہوجانے کی وجہ سے اس شیئر کی حرکت میں گراوٹ آ گئی۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے، دوپہر 2 بجے کے بعد، پٹیل کیم اسپیشلٹیز کے حصص 104.50 روپے کے نچلے سرکٹ کی سطح پر پھسل کر اسی سطح پر بند ہوئے۔ لوئر سرکٹ کے باوجود کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے پہلے دن کی ٹریڈنگ میں 24.40 فیصد منافع کمایا ہے۔
پٹیل کیم اسپیشلٹیز لمیٹڈ کا 59 کروڑ روپے کا آئی پی او 25 اور 29 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 167 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ یہ پورا آئی پی او فریش شیئرز کا تھا۔ اس کے تحت کل 70 لاکھ شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کو اپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
پٹیل کیم اسپیشلٹیز لمیٹڈ کی یہ لسٹنگگرے مارکیٹ کی توقعات کے مطابق تھی۔ گرے مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق لسٹنگ سے قبل، کمپنی کے حصص ان لسٹیڈمارکیٹ میں تقریباً 111 روپے پر کاروبار کر رہے تھے، جو اس کی آئی پی او کی قیمت سے تقریباً 32 فیصد زیادہ تھی۔ آئی پی او کے آغاز سے ایک دن پہلے، کمپنی نے 8 اینکر سرمایہ کاروں سے 16.69 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔ اس کے تحت اینکر سرمایہ کاروں کو 19.87 لاکھ شیئرز الاٹ کیے گئے۔ ان اینکر سرمایہ کاروں میں بنگال فائنانس، میرو انویسٹمنٹ فنڈ، زیل گلوبل اپرچونیٹیز فنڈ، نیکٹا بلوم اور بیلگریو انویسٹمنٹ فنڈ شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد