ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ، نئے نرخوں کا نفاذ
نئی دہلی یکم اگست (ہ س)۔ عوامی شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل دوسرے مہینے ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت میں تین فیصد اضافہ کیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے یہ قدم بین الاقوامی معیار کے نرخوں میں اتار- چڑھاو کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ نئی قیمتوں
3% increase in aviation fuel price, new rates implemented


نئی دہلی یکم اگست (ہ س)۔ عوامی شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو مسلسل دوسرے مہینے ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت میں تین فیصد اضافہ کیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے یہ قدم بین الاقوامی معیار کے نرخوں میں اتار- چڑھاو کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ سے ہو گیا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی ) پر جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت 2,677.88 روپے فی کلو لیٹر یا 2.9 فیصد بڑھ کر 92,021.93 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ ماہ 7.5 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد ہوا ہے، جس سے ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں اے ٹی ایف کی قیمت 83,549.23 روپے فی کلو لیٹر سے بڑھ کر 86,077.14 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ چنئی اور کولکاتا میں اس کی قیمت بالترتیب 95,512.26 روپے اور 95,164.90 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔

ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی کشیدگی اور تجارتی جنگوں کے بعد تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اے ٹی ایف کی قیمتوں میں اضافے سے کمرشیل ایئرلائنز پر بوجھ بڑھے گا، جن کے آپریٹنگ اخراجات میں ایندھن شامل ہے، جس کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہے۔ تاہم ایوی ایشن کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande