مغربی بنگال کے کوچ بہار کے رہائشی کو ایک اور این آر سی نوٹس
کوچ بہار، یکم اگست (ہ س)۔ ضلع کے طوفان گنج کے رام پور نمبر 2 گرام پنچایت علاقے کے جنوبی رام پور گاؤں کے رہنے والے دیپانکر سرکار کو آسام حکومت کی جانب سے شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) سے متعلق ایک نوٹس موصول ہوا ہے۔ دیپانکر کے مطابق، وہ تقریباً دو
نوٹس


کوچ بہار، یکم اگست (ہ س)۔ ضلع کے طوفان گنج کے رام پور نمبر 2 گرام پنچایت علاقے کے جنوبی رام پور گاؤں کے رہنے والے دیپانکر سرکار کو آسام حکومت کی جانب سے شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) سے متعلق ایک نوٹس موصول ہوا ہے۔

دیپانکر کے مطابق، وہ تقریباً دو تین سال پہلے کام کے سلسلے میں آسام گیا تھا، لیکن بعد میں کھیتی باڑی کرنے کے لیے اپنے گاؤں واپس آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے یہ نوٹس چند روز قبل موصول ہوا تھا، لیکن ابتدا میں اس نے خوف کی وجہ سے کسی کو اس کی اطلاع نہیں دی۔ بعد میں انہوں نے یہ معاملہ مقامی انتظامیہ کی توجہ میں لایا۔ ترنمول کانگریس کے ضلع صدر ابھیجیت ڈی بھومک کے جمعہ کو ان کے گھر پہنچنے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ضلع کی دیگر رہائشی مومنہ بی بی اور دنہاٹا کے اتم کمار برجاباسی کو یہ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ مومنہ بی بی جس کی شادی تقریباً 40 سال قبل آسام کے ضلع دھوبری میں ہوئی تھی اور بعد ازاں طلاق کے بعد کوچ بہار واپس آگئی جہاں اس نے دوبارہ شادی کرلی، نوٹس ملنے کے بعد انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande