’کانٹا لگا‘ گانے سے گھر گھر میں مشہور اداکارہ شیفالی جری والا کے اچانک انتقال نے سب کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ 42 سال کی عمر میں، وہ 27 جون کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ اب ان کے شوہر اور اداکار پیراگ تیاگی نے اپنی آنجہانی بیوی کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ پیراگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیفالی کے ساتھ گزارے گئے کچھ قیمتی اور خوبصورت لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی ذاتی زندگی کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔
پیراگ نے انسٹاگرام پر شیفالی کے ساتھ گزارے گئے لمحات کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور لکھا، ’میں تمہیں ہر جنم میں تلاش کروں گا اور تم سے بہت پیار کروں گا۔ میں ہمیشہ تم سے پیار کروں گا۔ میری گنڈی، میری چوکری‘۔ پیراگ نے اس پوسٹ کے ساتھ شیفالی کو ٹیگ کیا اور ایک ریڈ ہارٹ ایموجی بھی شامل کیا، جس سے ان کی گہری محبت اور ٹوٹے ہوئے دل کی جھلک ملتی ہے۔27 جون کی رات شیفالی نے اچانک سینے میں شدید درد کی شکایت کی۔ اس کا شوہر پیراگ اسے فوراً ہسپتال لے گیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan