انوراگ بسو نے توڑی خاموشی ، کارتک اور سری لیلا کی جوڑی کے بارے میں کیا انکشاف
مشہور فلمساز انوراگ بسو ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’میٹرو... ان دنوں‘ کے لیے خبروں میں ہیں، جو 4 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ اب انوراگ باسو نے اپنی اگلی فلم کی
انوراگ بسو نے توڑی خاموشی ، کارتک اور سری لیلا کی جوڑی کے بارے میںکیا انکشاف


مشہور فلمساز انوراگ بسو ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’میٹرو... ان دنوں‘ کے لیے خبروں میں ہیں، جو 4 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ اب انوراگ باسو نے اپنی اگلی فلم کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس نئی فلم میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جن کی جوڑی اس بار ساو¿تھ کی مقبول اداکارہ سری لیلا کے ساتھ ہے۔ سری لیلا کو حال ہی میں ’پشپا 2‘ کے گانے’کسک‘ میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے اپنے ڈانس اور اسٹائل سے سب کا دل جیت لیا۔ انوراگ باسو نے حال ہی میں فلم کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ شیئر کی ہے، جس نے مداحوں میں جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔

ایک خصوصی گفتگو میں ہدایت کار انوراگ باسو نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں اہم معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد کارتک آرین اور سری لیلا کے ساتھ دوبارہ شوٹنگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انوراگ نے کہا کہ فلم کی آدھی شوٹنگ ہو چکی ہے اور بقیہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ہم آنے والے دنوں میں دوبارہ شوٹنگ شروع کریں گے اور ایک ماہ کے اندر فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کی امید ہے۔ فی الحال میری پوری توجہ اس پروجیکٹ کو بہترین طریقے سے مکمل کرنے پر ہے۔ بہت جلد ہم فلم کے ٹائٹل اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کریں گے۔

یہ فلم ایک میوزیکل لو اسٹوری ہوگی جس کی موسیقی مشہور موسیقار پریتم نے ترتیب دی ہے۔ فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ مقبول فلم سیریز ’عاشقی‘ یعنی ’عاشقی 3‘ کا تیسرا حصہ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال اس حوالے سے پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس رومانوی فلم میں کارتک آرین اور سری لیلا کی جوڑی پہلی بار بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ذریعے سری لیلا بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande