ستارے زمین پرفلم کا باکس آفس پردبدبہ برقرار
عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ریلیز ہوئے 15 دن ہوچکے ہیں۔ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم نے پہلے دن سے ہی شائقین کے دل جیت لیے اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کاجول کی فلم ''ما'' سینما گھروں میں آنے کے باوجو
ستارے زمین پرفلم کا باکس آفس پردبدبہ برقرار


عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ریلیز ہوئے 15 دن ہوچکے ہیں۔ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم نے پہلے دن سے ہی شائقین کے دل جیت لیے اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کاجول کی فلم 'ما' سینما گھروں میں آنے کے باوجود، 'ستارے زمین پر' اپنی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم 'ستارے زمین پر' نے ریلیز کے 15ویں دن یعنی دوسرے جمعہ کو 2.50 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں اس فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 137.90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 90 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی اس اسپورٹس ڈرامہ فلم نے بیرون ملک بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں اس کی کل کمائی اب تک 214.5 کروڑ روپے ہو چکی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار مل رہا ہے۔

'ستار زمین پر' پہلی بار عامر خان اور جینیلیا ڈی سوزا سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ فلم میں جینیلیا نے عامر کی اہلیہ سنیتا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ عامر ایک بدنام زمانہ باسکٹ بال کوچ گلشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی ڈاؤن سنڈروم پر مبنی ہے اور اسے آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ عامر خان نے اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ مل کر یہ پروجیکٹ تیار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande