
جنید خان اور سائی پلوی کی آنے والی فلم ’ایک دن‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم عامر خان کے پروڈکشن ہاوس عامر خان پروڈکشن کے تحت تیار کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سائی پلوی اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔کہانی محبت اور تڑپ سے بھری ہوئی ہے۔ اس رومانٹک ڈرامہ فلم کو سنیل پانڈے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کا ٹیزر چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا اور اسے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ اب ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ اور 13 سیکنڈ طویل ٹریلر کا آغاز جنید خان کے کردار سے ہوتا ہے، جو میرا (سائی پلوی) کو حاصل کرنا چاہتا ہے، چاہے صرف ایک دن کے لیے ہو۔ اس کی خواہش پوری ہو جاتی ہے، لیکن کہانی میں ایک پراسرار موڑ اس کے خواب کو چکنا چور کر دیتا ہے۔ ٹریلر محبت، جذبہ اور تڑپ کا جذباتی امتزاج پیش کرتا ہے۔پروڈیوسرز کے مطابق ایک دن یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ شائقین جنید خان اور سائی پلاوی کو پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan