بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر نوجوان کار اور اسکوٹر چلاتے نظر آئے، سیکورٹی انتظامات پر اٹھے سوال
بھوپال، 5 جولائی (ہ س)۔ بھوپال ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی میں لاپرواہی کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر نوجوان کار اور اسکوٹر چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ اسٹیشن پر موجود مسافروں نے اس کا ویڈیو بنایا
بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر نوجوان کاریں اور اسکوٹر چلاتے نظر آئے، سیکورٹی انتظامات پر اٹھے سوال


بھوپال، 5 جولائی (ہ س)۔ بھوپال ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی میں لاپرواہی کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر نوجوان کار اور اسکوٹر چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ اسٹیشن پر موجود مسافروں نے اس کا ویڈیو بنایا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک نوجوان کار چلاتا ہوا تیز رفتاری سے سیدھا پلیٹ فارم نمبر 6 پر آیا اور ٹریک کے ساتھ کافی دور تک گاڑی چلاتا رہا۔ خوش قسمتی رہی کہ اس وقت وہاں کوئی ٹرین موجود نہیں تھی ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ یہی نہیں پلیٹ فارم نمبر 4 پر ایک اور نوجوان کو اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں نوجوانوں کی لاپرواہی مسافروں کی حفاظت کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔ یہ دونوں واقعات وہاں موجود مسافروں نے موبائل کیمروں میں ریکارڈ کر لیے، جس کا ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس واقعہ نے اسٹیشن کے سیکورٹی انتظامات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

آر پی ایف بھوپال چوکی انچارج منیش شرما نے کہا، ’’ہمیں دو ویڈیو ملے ہیں، دونوں کی جانچ کی جا رہی ہے، فی الحال اس معاملے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات کے بعد کچھ کہا جا سکتا ہے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ پارسل آفس کے سامنے سے پلیٹ فارم نمبر 6 کی طرف گاڑیاں داخل ہو سکتی ہیں، یہ راستہ اسٹیشن کی سکیورٹی میں سب سے بڑی کمزوری بن گیا ہے۔ اس راستے سے کوئی بھی شخص بغیر کسی رکاوٹ کے گاڑی کے ساتھ براہ راست پلیٹ فارم نمبر 6، 5 اور 4 تک پہنچ سکتا ہے۔ اس گیٹ پر نہ تو کوئی بیریکیڈ ہے اور نہ ہی کوئی مستقل سیکورٹی چیکنگ کا نظام ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande