بھارت کے خلاف بقیہ ٹی 20 میچوں سے باہرہوئی نیٹ اسکویئر برنٹ، ٹیمی بیومونٹ ہوں گی کپتان
لندن، 5 جولائی (ہ س)۔ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کپتان نیٹ اسکیئور برنٹ کمر کے بائیں حصے میں چوٹ کی وجہ سے بھارت کے خلاف جاری وائٹلٹی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئ ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)
بھارت کے خلاف بقیہ ٹی 20 میچوں سے باہرہوئی نیٹ اسکویئر برنٹ، ٹیمی بیومونٹ ہوں گی کپتان


لندن، 5 جولائی (ہ س)۔ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کپتان نیٹ اسکیئور برنٹ کمر کے بائیں حصے میں چوٹ کی وجہ سے بھارت کے خلاف جاری وائٹلٹی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئ ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہفتے کے روز اس کی تصدیق کی۔

ای سی بی نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا کہ اسکین کرانے سے اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ برنٹ چوٹ لگنے کی وجہ سے بھارت کے خلاف بقیہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نہیں کھیل سکیں گی۔ ان کی جگہ مایا باؤچر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیٹ اسکویئر برنٹ کو برسٹل میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 کے دوران چوٹ کے باعث میدان چھوڑنا پڑا۔ اس میچ میں نائب کپتان صوفیہ ڈنکلے نے عارضی طور پر کپتانی سنبھالی تھی لیکن انگلینڈ کو 24 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ اب ان کی غیر موجودگی میں تجربہ کار بلے باز ٹیمی بیومونٹ انگلینڈ کی قیادت کریں گی۔ بیومونٹ اب تک 247 بین الاقوامی میچ کھیل چکی ہیں اور وہ پہلی بار انگلینڈ کی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے تیسرے میچ میں پانچ رنز سے سنسنی خیز جیت درج کی ہے اور بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں اب 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ ساتھ ہی، ای سی بی نے یہ بھی کہا کہ برنٹ کے ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 9 اور 12 جولائی کو مانچسٹر اور برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande