ٹیم انڈیا کا بنگلہ دیش دورہ ملتوی، سیریز نئے شیڈول کے ساتھ اگلے سال ستمبر میں ہوگی
نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔ٹیم انڈیا کا رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ سفید گیند (ون ڈے اورٹی20) سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک باضابطہ بیان میں کہا، ”یہ فیصلہ
Team Indias Bangladesh tour postponed, to be held in September


نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔ٹیم انڈیا کا رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ سفید گیند (ون ڈے اورٹی20) سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائے گی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک باضابطہ بیان میں کہا، ”یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت کے بعد کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے بین الاقوامی کرکٹ وعدوں اور شیڈولنگ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔“

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا،”ہم ستمبر 2026 میں اس انتہائی متوقع سیریز کے لیے ہندوستان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ دورے کی نئی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔“

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ہی بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے اس دورے کی غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے بیان دیا تھا۔غور طلب ہے کہ اپریل میں بی سی بی نے ہندوستان کے دورہ بنگلہ دیش کا اعلان کیا تھا، جس میں 17، 20 اور 23 اگست کو تین ون ڈے میچز اور 26، 29 اور 31 اگست کو تین ٹی 20 میچز کی تجویز دی گئی تھی۔ یہ میچ میرپور اور چٹاگانگ میں کھیلے جانے تھے۔

اب جبکہ یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے، اس بات کا امکان ہے کہ ہندوستانی گھریلو سیزن کے آغاز میں کھیلی جانے والی دلیپ ٹرافی میں ہندوستان کے سرکردہ کھلاڑی شرکت کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande