برمنگھم،05جولائی(ہ س)۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایزبیسٹن میدان پر اینڈرسن -تندولکر ٹرافی2025کا دوسرا مقابلہ جاری ہے۔ آج (5جولائی) اس میچ کا چوتھا دن ہے۔ اس مقابلے میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لئے660رنوں کا ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم نے اپنی اننگ 6وکٹ پر427رنوں کے اسکو ر پر بریک کردیا۔ بھارت کی دوسری اننگ میں شبھمن گل نے 161رن بنائے۔
مقابلے میں ہندوستان نے پہلی اننگ میں587اور انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں407رن بنائے۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کو180رنوں کی برتری ملی تھی۔ اب پانچویں دن کا کھیل کافی اہم رہنے والا ہے۔پہلی اننگ کی بنیاد پر بڑی لیڈ لینے کے بعد دوسری اننگ میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات اتنی اچھی نہیں رہی۔ یشسوی جیسوال 28رن بناکر جوش ٹنگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔ پھر کے ایل راہل اور کرون نائرنے تیسرے دن4جولائی کو آخری سیشن میں ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔تیسرے دن کے کھیل میں کرون نائر سے اچھی کارکردگی کی امید تھی۔ لیکن وہ 26رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ سلامی بلے باز کے ایل راہل نے شاندار فارم جاری رکھا اور10چوکے کی مدد سے 84بال پر55رنوں کی اننگ کی کھیلی۔راہل کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان شبھمن گل اور رشبھ پنت نے طوفانی انداز میں بیٹنگ کی۔ دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے110رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ پنت نے محض58گیندوں پر 65رن بنائے، جس میں8چوکے اور تین چھکے شامل رہے۔پنت کے آو¿ٹ ہونے کے بعد شبھمن گل نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھایا۔ شبھمن دوسری اننگ میں سنچری جڑنے میں کامیاب رہے۔ شبھمن نے9چوکے اور تین چھکے کی مدد سے130گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ شبھمن نے سنچری کے بعد طوفانی بیٹنگ جاری رکھی اور وہ150رنوں سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسری طرف جڈیجہ نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔انگلینڈ کی طرف سے جوش ٹونگ اورشعیب بشیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جبکہ بریڈون کریس اور روٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔خبر لکھے جانے تک انگلینڈ کا پہلا وکٹ11رن کے اسکور پر پویلین لوٹ چکا ہے۔ محمد سراج نے زیک کراولی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan