نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے کامن سیٹ ایلوکیشن سسٹم (سی ایس اے ایس-یو جی) کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق، سی یو ای ٹی-یو جی 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اب سی ایس اے ایس کا فیز 2 8 جولائی بروز منگل سے شروع ہوگا۔
دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے ہفتہ کو کہا کہ سی ایس اے ایس فیز-1 اور فیز-2 دونوں 14 جولائی کی رات 11:59 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس دوران، پہلے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ رجسٹر ہونے والے طلبائ اپنے پسندیدہ کورس اور کالج کی ترجیحات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ وہ طلبائ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ بھی اس مدت کے دوران CSAS پورٹل پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ