فتح آباد، 5 جولائی (ہ س)۔
فتح آباد سٹی پولیس نے ہفتہ کے روز ماڈل ٹاو¿ن کے گگن میموریل اسپتال کے آپریٹر ڈاکٹر دلیپ تنور کو موبائل پر ویڈیو بنا کر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے دھمکیوں میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی ایس پی اربن جے پال سنگھ کی رہنمائی میں کی گئی۔ تھانہ سٹی پولیس نے کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی اور ملزم کی نشاندہی کر کے گرفتار کر لیا۔ تھانہ انچارج اوم پرکاش نے بتایا کہ چند روز قبل نجی اسپتال کے آپریٹر ڈاکٹر دلیپ سنگھ کو ملزم سیتا رام ولد بھنڈاری پرساد ساکن دھنی ماجرا نے موبائل پر ویڈیو بنا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بس اڈہ چوکی انچارج سشیل کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔
اس سلسلے میں 2 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو ڈیجیٹل فرانزک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاکہ ویڈیو کی صداقت اور دیگر تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جاسکیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ