بالی ووڈ اداکارہ کاجول ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ماں‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ 27 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سب نے کاجول کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ جہاں ایک طرف ان کی فلم خبروں میں رہتی ہے وہیں اب کاجول ایک بار پھر نئے اور طاقتور کردار کے ساتھ اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ان کی اگلی فلم کا نام 'سرزمین' ہے جس کا باضابطہ اعلان حال ہی میں ٹیزر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اب فلم کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ٹریلر میں کاجول کا سنجیدہ اور شدید اوتار ناظرین کو پسند کیا جا رہا ہے اور فلم کے بارے میں ان کا تجسس مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
کاجول، ابراہیم علی خان اور ساو¿تھ کے سپر اسٹار پرتھوی راج سوکمارن حب الوطنی پر مبنی فلم 'سرزمین' میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹریلر میں زبردست ایکشن، جذبات اور ڈرامہ کی جھلک موجود ہے۔ ٹریلر میں ابراہیم علی خان کی انٹری برف سے ڈھکے علاقوں میں ہے۔ اس دوران پس منظر میں ایک زوردار ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے، ”آپ جانتے ہیں، کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو آخری یاد کے مٹنے تک نہیں بھرتے...“ ٹریلر میں ابراہیم کے کئی شیڈز دیکھے گئے ہیں، کبھی وہ سنجیدہ نظر آتے ہیں تو کبھی ایکشن موڈ میں۔ کہا جا رہا ہے کہ ابراہیم اس فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے جو شائقین کے لیے ایک بڑا سرپرائز ہو سکتا ہے۔
فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور شائقین اس کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ دریں اثنا، فلم 'سرزمین' کے ٹریلر کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن کے ساتھ لکھا ہے، یہاں ہر فیصلہ ایک کہانی ہے، یہ ملک اور ہمارے پیاروں کی کہانی ہے...! حب الوطنی سے بھرپور اس فلم کو کو جے ایرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ 'سرزمین' 25 جولائی کوڈزنی ہاٹ اسٹار پر نشر کی جائے گی۔ ناظرین اس فلم سے نہ صرف مضبوط پرفارمنس کی توقع کر رہے ہیں بلکہ ایک گہری اور اثر انگیز کہانی کی بھی امید ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ