مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امر شہید سردار ادھم سنگھ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
بھونیشور، 31 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امر شہید سردار ادھم سنگھ کو ان کے بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی منفرد ہمت اور حب الوطنی کو یاد کیا۔ اپنے پیغام میں وزیر موصوف نے کہا کہ سردار ادھم سنگھ نہ صرف ایک بہادر جنگج
ادھم سنگھ


بھونیشور، 31 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امر شہید سردار ادھم سنگھ کو ان کے بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی منفرد ہمت اور حب الوطنی کو یاد کیا۔ اپنے پیغام میں وزیر موصوف نے کہا کہ سردار ادھم سنگھ نہ صرف ایک بہادر جنگجو تھے جنہوں نے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لیا بلکہ وہ ایک انقلابی بھی تھے جو ظلم کے خلاف مزاحمت اور مادر ہند کی آزادی کے لیے پوری طرح وقف تھے۔ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی انہوں نے ہندوستانی نوجوانوں میں انقلاب کا شعور بیدار کیا اور غدر پارٹی کے ذریعے منظم عوامی تحریک کو سمت دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی قربانی اور شہادت آنے والی نسلوں کو جرات، جدوجہد اور حب الوطنی کا انمٹ پیغام دیتی رہے گی۔ سردار ادھم سنگھ کی زندگی ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی ہوئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande