جموں, 31 جولائی (ہ س)۔ وادی کشمیر کو زمینی راستے ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت جاری ہے ۔ٹریفک حکام کے مطابق جموں، سرینگر قومی شاہراہ سمیت تمام اہم سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے ۔
ٹریفک کنٹرول حکام کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، سونمرگ-گمری روڈ اور سنتھن ٹاپ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت حسبِ معمول جاری ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جاری ایڈوائزری پر عمل کریں اور لین ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں۔
متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اوورٹیکنگ کی کوششیں ٹریفک جام کا سبب بن سکتی ہیں، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن میں بھاری بارش کے جاوجود بھی ٹریفک میں کوئی خلل نہیں پڑا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر