گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار- چڑھاو¿ کے بعد گراوٹ، سرمایہ کاروں کو 2.59 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
۔ سینسیکس نے نچلی سطح سے 1,108 پوائنٹس اور نفٹی نے 321 پوائنٹس تک کی چھلانگ لگائی نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج زبردست اتار- چڑھاو دیکھا گیا۔ آج کے کاروبار کی شروعات ابڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ دن کے پہلے سیشن میں مسلسل دباو رہا
Share market fell after fluctuations, investors lost Rs 2.59 lakh cr


۔ سینسیکس نے نچلی سطح سے 1,108 پوائنٹس اور نفٹی نے 321 پوائنٹس تک کی چھلانگ لگائی

نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج زبردست اتار- چڑھاو دیکھا گیا۔ آج کے کاروبار کی شروعات ابڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ دن کے پہلے سیشن میں مسلسل دباو رہا تاہم دوپہر 12 بجے کے بعد خریداروں نے جارحانہ انداز میں خریداری کی اور شیئر بازار کو مضبوط حالت میں پہنچا دیا۔ سینسیکس نے نچلی سطح سے 1,100 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگائی۔ اسی طرح، نفٹی نچلی سطح سے 320 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا۔ حالانکہ منتھلی ایکسپائری کی وجہ سے کاروبارکے آخری 1 گھنٹے میں فروخت کے دباو کی وجہ سے، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس ایک بار پھر سرخ نشان میں گر گئے۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.36 فیصد اور نفٹی 0.35 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران فارماسیوٹیکل، آئل اینڈ گیس اور میٹل سیکٹر کے حصص میں زبردست فروخت ہوئی۔ اسی طرح پبلک سیکٹر انٹرپرائز، انرجی، انفراسٹرکچر، بینکنگ، آئی ٹی، آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیور ایبل اور ٹیک انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب آج ایف ایم سی جی شعبے کے اسٹاکس میں خرید و فروخت ہوئی۔ بروڈر مارکیٹ میں آج مسلسل فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.70 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 0.85 فیصد کی کمزوری کے ساتھ ختم کیا۔

حصص بازار میں آج کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے سرمایے میں 2.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای پرلسٹیڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 449.70 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ کاروباری دن یعنی بدھ کو ان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 452.29 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 2.59 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج کے کاروبار کے دوران بی ایس ای پر 4,153 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی، جن میں سے 1,606 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 2,411 حصص میں گراوٹ کا رجحان رہا ۔ وہیں136 کے حصص بغیر کسی اتار- چڑھاو کے بند ہوئے۔ این ایس ای پر آج 2,658 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 872 شیئرز منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں میں بند ہوئے جبکہ 1786 شیئرز نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 8 شیئرز اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 22 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 13 حصص سبز نشان میں اور 37 شیئر سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 786.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,695.50 پوائنٹس پر کھلا۔

کاروبارکی شروعات ہونے کے بعد سے ہی خریداروں نے خریداری کا دباو بڑھانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بہتری آنے لگی۔ دوپہر 12 بجے کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری میں اضافہ کیا، جس کی وجہ سے سینسیکس دن کی کم ترین سطح سے 1,108.12 پوائنٹس چھلانگ لگا کر دوپہر 2 بجے کے قریب 321.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,803.27 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم یہ تیزی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی۔ اس کے بعد منتھلی ایکسپائری ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت بھی گر گئی۔ فروخت کے دباو¿میں، سینسیکس اوپری سطح سے 617.69 پوائنٹس گر گیا اور 296.28 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 81,185.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 212.80 پوائنٹس پھسل کر 24,642.25 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت بھی بہتر ہونے لگی۔ دوپہر 12 بجے کے بعد خریداری میں مزید اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے اگلے 2 گھنٹوں میں نفٹی نچلی سطح سے 321.50 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 101.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,956.50 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباو رہا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی کمی آئی۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے نفٹی دن کی بالائی سطح سے 188.15 پوائنٹس پھسل کر 86.70 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,768.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں ہندوستان یونی لیور 3.44 فیصد، جیو فائنانشیل 2.79 فیصد، ایٹرنل 1.43 فیصد، آئی ٹی سی 1.07 فیصد اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل ایک فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، اڈانی انٹرپرائزز 4.03 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 2.12 فیصد، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 1.69 فیصد، سن فارماسیوٹیکلز 1.56 فیصد اور اڈانی پورٹس 1.50 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande