وزیراعظم مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ وزارت خارجہ کے مط
مودی


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی اہم پیش رفت کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے پر زور دیا۔

شیخ محمد نے وزیر اعظم مودی کو ہندوستان کی تاریخ میں دوسرے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی قوم کی خدمت میں مسلسل کامیابی کی خواہش کی۔

وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ کی نیک تمناؤں اور ہندوستان کے لوگوں کے لیے جس پیار کا اظہار کیا اس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande