ماروتی سوزوکا پہلی سہ ماہی میں منافع معمولی طور پر بڑھ کر 3,792 کروڑ روپے ہوا
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ملک کی معروف آٹوموبائل مینوفیکچرر ماروتی سوزوکی انڈیا (ایم ایس آئی) نے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 جون (اپریل-جون) کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایم ایس آئی کا مجموعی خالص منافع معمو
Maruti Suzuki Q1 profit rises marginally to Rs 3,792 crore


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ملک کی معروف آٹوموبائل مینوفیکچرر ماروتی سوزوکی انڈیا (ایم ایس آئی) نے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 جون (اپریل-جون) کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایم ایس آئی کا مجموعی خالص منافع معمولی اضافے کے ساتھ3,792 کروڑ روپے رہا ہے ۔

ایم ایس آئی نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک ریگولیٹری فائلنگ میں بتایا کہ موجودہ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع سالانہ بنیاد پر 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 3,792 کروڑ روپے رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے اپریل سے جون میں 3,760 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی کی آمدنی رواں مالی سال 2025-26 کی اپریل-جون سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 8 فیصد بڑھ کر 38605 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35779 کروڑ روپے تھی۔

ماروتی سوزوکی نے کہا کہ اس سال اپریل-جون سہ ماہی میں کمپنی کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 1 فیصد بڑھ کر 527861 یونٹس کی سطح پر پہنچ گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 521868 یونٹس تھی۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر کمپنی کا حصص 0.096 فیصد بڑھ کر 12,634.45 روپے فی حصص پر بند ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande