سیارہ بنی سن آف سردار ٹو کی راہ میں رکاوٹ
آہان پانڈے اور انیتا پڈا جیسے نئے چہروں سے سجی ''سیارہ'' نے باکس آفس پر ایسا طوفان مچا دیا کہ کسی کو اس کی توقع نہیں تھی۔ اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور اپنی زبردست کامیابی کو دیکھتے ہوئے اجے دیوگن کو بھی اپنی بہت منتظر فلم ''سن آف سرد
سیارہ


آہان پانڈے اور انیتا پڈا جیسے نئے چہروں سے سجی 'سیارہ' نے باکس آفس پر ایسا طوفان مچا دیا کہ کسی کو اس کی توقع نہیں تھی۔ اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور اپنی زبردست کامیابی کو دیکھتے ہوئے اجے دیوگن کو بھی اپنی بہت منتظر فلم 'سن آف سردار-2' کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنی پڑی۔ اب جبکہ 'سیارہ' کا جادو جاری ہے، یکم اگست کو طے شدہ نئی ریلیز کی تاریخ پر ابہام کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن اور ان کی ٹیم نے 'سن آف سردار-2' کو ملک بھر میں تقریباً 3500 اسکرینز پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن اب یہ تعداد کم ہو کر 2500 اسکرینوں پر آنے کی امید ہے۔ اس کمی کی سب سے بڑی وجہ 'سیارہ' اور 'مہاوتار نرسمہا' جیسی فلموں کی زبردست کارکردگی ہے۔ دونوں فلمیں اس وقت باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہیں اور تھیٹر مالکان کو اچھا منافع دے رہی ہیں۔ ایسے میں تھیٹر والے انہیں ہٹانے کے موڈ میں نہیں ہیں جس کا براہ راست اثر اجے کی فلم کی اسکرین شیئرنگ پر پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کی مانیں تو 'سن آف سردار-2' کے ڈسٹری بیوٹرز کا مطالبہ ہے کہ فلم کو شو کے کل ٹائمنگ کا 60 فیصد ملنا چاہیے، لیکن تھیٹر مالکان اس سے پوری طرح متفق نہیں ہیں۔ اس وقت زیادہ تر سنگل اسکرین سینما گھر دن میں صرف دو شوز دینے کے لیے تیار ہیں جب کہ غیر ملکی چین کے سینما ہال بھی اس طرف جھکتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی، PVR Inox جیسے بڑے ملٹی پلیکس گروپس نے اس عدم توازن پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت پروڈیوسر اور تھیٹر مالکان کے درمیان بات چیت کا دور جاری ہے اور توقع ہے کہ آخری وقت میں کوئی ٹھوس معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ فی الحال یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ 'سیارہ' نے 'سن آف سردار 2' کی راہ میں بڑی دیوار کھڑی کر دی ہے۔

سدھانت چترویدی اور ترپتی ڈمری کی فلم 'دھڑک-2' نے 'سن آف سردار-2' کے ارد گرد کے ہلچل سے خود کو دور رکھنے کے لیے ایک مختلف راستہ چنا ہے۔ یہ فلم صرف ایک ہزار اسکرینز پر ریلیز کی جائے گی۔ معلومات کے مطابق پروڈیوسر کرن جوہر اس محدود ریلیز سے پوری طرح خوش ہیں۔ وہ اسے ایک ٹارگٹڈ حکمت عملی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جیسا کہ دھرما پروڈکشن نے پہلے 'کیسری-2' کے ساتھ اپنایا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande