جموں, 30 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے قصالیان علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست مسلح جھڑپ چھڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق دو دہشت گرد علاقے میں محصور ہیں جبکہ فورسز نے پورے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات آنے باقی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع کٹوعہ میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسسز نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا تاہم تلاشی آپریشن کے دوران کسی مشتبہ افراد کے رابطہ نہ ہو سکا ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر