شعبہ فلسفہ کے طالب علم کا یونیورسٹی آف مشیگن کی باوقار’کمپاس‘ ورکشاپ کے لیے انتخاب
علی گڑھ،30 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے بی اے ششم سمسٹر کے طالب علم عدنان نصیر کو یونیورسٹی آف مشیگن، امریکہ میں منعقد ہونے والی گریجویٹ ورکشاپ ’کمپاس‘ میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ باوقار ورکشاپ ہر سال یونیورسٹی آف
شعبہ فلسفہ کے طالب علم کا یونیورسٹی آف مشیگن کی باوقار’کمپاس‘ ورکشاپ کے لیے انتخاب


علی گڑھ،30 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے بی اے ششم سمسٹر کے طالب علم عدنان نصیر کو یونیورسٹی آف مشیگن، امریکہ میں منعقد ہونے والی گریجویٹ ورکشاپ ’کمپاس‘ میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ باوقار ورکشاپ ہر سال یونیورسٹی آف مشیگن کے شعبہ فلسفہ کی جانب سے ریکھم گریجویٹ اسکول، کالج آف لٹریچر، سائنس اینڈ دی آرٹس (ایل ایس اے) اور امریکن فلاسوفیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہے۔ 19 تا 21 ستمبر 2025 منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں دنیا بھر سے منتخب تقریباً 15 طلبہ شرکت کریں گے اور فلسفہ کے ممتاز ماہرین اور طلبہ کے ساتھ علمی مباحث اور نیٹ ورکنگ نشستوں میں حصہ لیں گے۔ یہ ایک مکمل مالی اعانت یافتہ پروگرام ہے، جس میں منتخب طلبہ کے سفر اور رہائش کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔ کمپاس ورکشاپ، طلبہ کی علمی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے امکانات کے لیے ایک نہایت قیمتی موقع فراہم کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande