چھتیس گڑھ میں راہباؤں کی گرفتاری پر کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے چھتیس گڑھ میں کیتھولک راہباؤں کی گرفتاری کے خلاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ کانگریس لیڈروں نے بھارتیہ جنتا
نن


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے چھتیس گڑھ میں کیتھولک راہباؤں کی گرفتاری کے خلاف بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ کانگریس لیڈروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔

پرینکا گاندھی نے نامہ نگاروں کو بتایا، کیرالہ کی راہباؤں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا۔ ان پر ایسے کام کرنے کا الزام لگایا گیا جو انہوں نے کبھی نہیں کیا۔ چھتیس گڑھ پولیس نے انہیں مارا پیٹا اور پھر گرفتار کر لیا۔ ہم اقلیتوں پر اس طرح کے حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے تحت اقلیتی برادری کے لوگوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی مذہبی آزادی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پرینکا نے اس گرفتاری کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا اور اس طرح کی کارروائیوں پر تنقید کی۔

کیرالہ کی راہبہ وندنا فرانسس اور پریتی کو جمعہ کو درگ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں پر متعدد لڑکیوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے اور انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande