بہار میں آشا کارکنوں کا اعزازیہ بڑھا کر 3000 روپے کیا گیا، وزیر اعلیٰ نےکیا اعلان
پٹنہ، 30 جولائی (ہ س)۔ بہار کی نتیش کمار کی حکومت عوامی فکر کے کام کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ اس ضمن میں بدھ کی صبح وزیر اعلیٰ نے آشا کارکنوں کے اعزازیہ کو بڑھا کر 3000 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج صبح وزیر اعلیٰ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ آشا
بہار میں آشا کارکنوں کا اعزازیہ بڑھا کر 3000 روپے کیا گیا، وزیر اعلیٰ نےکیا اعلان


پٹنہ، 30 جولائی (ہ س)۔ بہار کی نتیش کمار کی حکومت عوامی فکر کے کام کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ اس ضمن میں بدھ کی صبح وزیر اعلیٰ نے آشا کارکنوں کے اعزازیہ کو بڑھا کر 3000 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج صبح وزیر اعلیٰ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ آشا کارکنوں کو اب 1000 روپے کے بجائے 3000 روپے کی ترغیبی رقم دی جائے گی۔ ساتھ ہی ممتا کارکنوں کو 300 روپے فی ڈیلیوری کے بجائے 600 روپے کی مراعاتی رقم دی جائے گی، اس سے ان کا حوصلہ مزید بڑھے گا اور دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو تقویت ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ نومبر 2005 میں حکومت کے قیام کے بعد سے ہم لوگوں نے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ آشا اور ممتا کارکنوں نے دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور دیہی علاقوں میں صحت خدمات کو مضبوط بنانے میں آشا اور ممتا کارکنوں کے اہم تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande