نئی دہلی، 3 جولائی، (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران معمولی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات سبقت کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں اتار چڑھاو آنے لگا۔ صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.35 فیصد اور نفٹی 0.33 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
10 بجے تک کاروبار کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ٹاٹا اسٹیل، ایشین پینٹس، ایٹرنل، او این جی سی اور انفوسس کے شیئر 1.22 فیصد سے لیکر 0.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، کوٹک مہندرا، بجاج فائنانس، ایس بی آئی لائف انشورنس، ٹرینٹ لمیٹڈ اور بجاج فنسرو کے شیئر 1.34 فیصد سے لیکر 0.90 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,369 شیئر بازار میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,367 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں جبکہ 1,002 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 14 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 16 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 28 شیئر سبز نشان میں اور 22 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 131.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,540.74 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انڈیکس خریداری کی حمایت سے 83,707.38 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ چند منٹ بعد، فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں گر کر 83,348.49 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور لگایا جس کی وجہ سے انڈیکس نے دوبارہ سبز نشان میں جگہ بنالی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 288.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,698.20 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی 51.70 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 25,505.10 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریدار اور فروخت کنندگان ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی کوشش کرنے لگے جس کی وجہ سے انڈیکس بھی اوپر نیچے ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 25,540.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ وہیں فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ گر کر سرخ نشان میں 25,429.75 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد نفٹی 84.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,537.45 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن