گھریلو صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، سونے اور چاندی کی چمک میں اضافہ
نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی برقرار ہے۔ آج سونا 840 روپے سے مہنگا ہو کر 920 روپے فی 10 گرام ہو گیا ہے۔ اسی طرح آج چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کی
گھریلو صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی، سونے اور چاندی کی چمک میں اضافہ


نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی برقرار ہے۔ آج سونا 840 روپے سے مہنگا ہو کر 920 روپے فی 10 گرام ہو گیا ہے۔ اسی طرح آج چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آج ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 99,330 روپے سے 99,480 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 91,050 روپے سے 91,200 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ بازار میں 1,11,000 روپے فی کلو گرام کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 99,480 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 91,200 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 99,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 91,050 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 99,380 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 91,100 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 99,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 91,050 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 99,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 91,050 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 99,480 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 91,200 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 99,380 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 91,100 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 99,480 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 91,200 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار میں آج سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 99,330 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 91,050 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande