ڈوڈہ حادثہ میں ایک شخص ہلاک
سرینگر، 3 جولائی (ہ س): ڈوڈہ ضلع کے پلڈوڈا علاقے میں جمعرات کو ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پلڈوڈا میں موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مرنے والے کی شناخ
ڈوڈہ حادثہ میں ایک شخص ہلاک


سرینگر، 3 جولائی (ہ س): ڈوڈہ ضلع کے پلڈوڈا علاقے میں جمعرات کو ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پلڈوڈا میں موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مرنے والے کی شناخت چرالہ کے جگوٹا کھوٹھی کے رہنے والے سنجے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ گاؤں کی سطح کے کارکن اور پنچایت ادھیان پور کے سکریٹری تھے۔ وہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دریں اثناء پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande