لداخ 3 جولائی (ہ س): لداخ قومی شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثے میں دو افراد اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ایک آئل ٹینکر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ ہم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مدد کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے مدد پہنچنے تک دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab