نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی افریقی ملک گھانا میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے پر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
گڈکری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کیونکہ ہمارے وزیر اعظم کو گھانا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا' سے نوازا گیا ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اعزاز ہمارے نوجوانوں کی امنگوں، ہمارے ثقافتی ورثے کی دولت اور ہندوستان اور گھانا کے درمیان پائیدار تاریخی تعلقات کا جشن ہے۔
وزیر اعظم مودی اس وقت آٹھ روزہ غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کی شروعات گھانا سے ہوئی۔ اس کے بعد وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا سمیت پانچ ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متعلقہ ممالک کے سربراہان مملکت اور سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعاون، ترقیاتی امور اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی برکس چوٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سفر کا خاکہ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ 'گلوبل ساؤتھ' کے حوالے سے ہندوستان کی حکمت عملی کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی