آندھرا پردیش کے تروپتی میں آگ لگنے کا واقعہ
آندھرا پردیش کے تروپتی میں آگ لگنے کا واقعہحیدرآباد، 3 جولائی (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے تروپتی کے گووندراج سوامی مندر کے قریب ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے پوری دکان میں پھیل گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ آگ کی شدت
اےپی کے تروپتی میں آگ لگنے  کا واقعہ


آندھرا پردیش کے تروپتی میں آگ لگنے کا واقعہحیدرآباد، 3 جولائی (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے تروپتی کے گووندراج سوامی مندر کے قریب ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے پوری دکان میں پھیل گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ آگ کی شدت کے باعث مندر کے سامنے موجود شامیانوں کو بھی آگ لگ گئی۔ دو دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ شعلے بلند ہوتے دیکھ کر عقیدت مند خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور دو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ابتدائی تحقیقات میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande