بجرنگی بھائی جان کے بعد ہرشالی ملہوترا اب ساؤتھ کی فلموں میں نظر آئیں گی۔
کبیر خان کی سپر ہٹ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' آج بھی ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے لیکن جس کردار نے سب سے زیادہ دل جیت لیے وہ چھوٹی مونی تھی جسے ہرش
مونی


کبیر خان کی سپر ہٹ فلم 'بجرنگی بھائی جان' آج بھی ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے لیکن جس کردار نے سب سے زیادہ دل جیت لیے وہ چھوٹی مونی تھی جسے ہرشالی ملہوترا نے نبھایا تھا۔ اپنی معصومیت اور سادگی سے شائقین کو دیوانہ بنانے والی ہرشالی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی اگلی فلم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں وہ بالکل نئے انداز میں نظر آئیں گی۔ ہرشالی کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے مداح بہت پرجوش ہیں۔

بجرنگی بھائی جان میں مُنی کا کردار ادا کر کے سب کا دل جیتنے والی ہرشالی ملہوترا ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔ اس فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور ناقدین نے بھی اس کی تعریف کی۔ اب ہرشالی ایک جنوبی فلم کے ذریعے ناظرین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ ہرشالی جلد ہی 'اکھنڈ-2' میں ایک نئے اور چیلنجنگ کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ساؤتھ کے سپر اسٹار ننداموری بالاکرشنا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا ہرشالی کا پہلا لک جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر 'اکھنڈ-2' کا پوسٹر شیئر کرکے اس پروجیکٹ سے منسلک ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے نئے اوتار کو دیکھنے کے لیے مداح بہت پرجوش ہیں۔

'اکھنڈ-2' کے اعلان کے بعد ہرشالی ملہوترا سرخیوں میں آگئی ہیں۔ بجرنگی بھائی جان کے بعد اب ہرشالی اس بڑے بجٹ پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم دسہرہ کے مبارک موقع پر یعنی 25 ستمبر کو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم جیسی 5 زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے ذریعے ہرشالی ملہوترا تقریباً 10 سال بعد اداکاری کے میدان میں واپسی کر رہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande