پوری دنیا میں چلا عامر خان کا جادو، ستارے زمین پر نے 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا
عامر خان کی اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم ''ستارے زمین پر'' 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی آج بھی ناظرین میں زبردست گرفت ہے۔ فلم پہلے ہی سپرہٹ قرار دی جا چکی ہے اور دوسرے ہفتے بھی اس کا جادو برقرار ہے۔ ''ستارے زمین پر'' نہ صرف
عامر


عامر خان کی اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم 'ستارے زمین پر' 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی آج بھی ناظرین میں زبردست گرفت ہے۔ فلم پہلے ہی سپرہٹ قرار دی جا چکی ہے اور دوسرے ہفتے بھی اس کا جادو برقرار ہے۔ 'ستارے زمین پر' نہ صرف شائقین کے دل جیت رہی ہے بلکہ باکس آفس پر مسلسل کئی ریکارڈز بھی توڑ رہی ہے۔ اب 13ویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق عامر خان کی فلم 'ستارے زمین پر' نے ریلیز کے 13ویں دن یعنی دوسرے بدھ کو 2.75 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اس کمائی کے ساتھ فلم کا گھریلو باکس آفس کلیکشن اب 132.90 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس فلم کا جادو بھارت میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی چل رہا ہے۔ 'ستارے زمین پر' نے اب تک دنیا بھر میں 208 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی ہے۔ موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس وقت اس فلم کو باکس آفس سے ہلانا بہت مشکل ہے۔

'ستارے زمین پر' میں پہلی بار عامر خان اور جینیلیا ڈی سوزا سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ فلم میں جینیلیا نے عامر کی اہلیہ سنیتا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ عامر گلشن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ باسکٹ بال کے بدنام کوچ ہیں۔ اس فلم کی کہانی ڈاؤن سنڈروم پر مبنی ہے اور اسے آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ عامر خان نے اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ مل کر یہ پروجیکٹ تیار کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande