علی گڑھ, 29 جولائی (ہ س)۔ غازی آباد اسٹیشن پر کالندی ایکسپریس میں سیٹ کو لے کرمار پیٹ ہوگئی۔ حملہ آور نوجوان کے قلم (pen)کے وار سے قنوج سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ لڑائی کے دوران خاتون اور بچے چیخنے لگے، ٹرین جب علیگڑھ جنکشن پہنچی تو حملہ آور نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔ زخمی میاں بیوی کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں سے شوہر کو جے این میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔
قنوج کے گروسائے گنج کے گاؤں،بر گاؤں کے اما کانت اپنی بیوی آرتی مشرا اور دو بچوں کے ساتھ رشتہ داروں سے ملنے غازی آباد گئے تھے۔ اتوار کودیررات دیر گئے وہ غازی آباد اسٹیشن پر کھڑی کالندی ایکسپریس کے جنرل کوچ میں بیٹھ گئے۔تبھی ٹرین میں سوار ماں بیٹے سے سیٹ کو لئے کر جھگڑ ا ہوگیا، جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ نوجوان نے قلم(pen) سےمیاں بیوی پر حملہ کر دیا۔ جس سے خاتون اور اسکا شوہر زخمی ہو گئے۔ لڑائی کے دوران ٹرین چلنے لگی۔ زخمی خاتون نے پولیس ہیلپ لائن نمبر112؍ پر کال کی، جب ٹرین تقریباً پونے دو بجے علیگڑھ پہنچی تو مقامی پولیس اور جی آر پی جنرل کوچ میںپہنچیں۔ پولیس نے حملہ آور نوجوان، اسکی ماں اور زخمی میاں بیوی کو ٹرین سے اتار لیا۔ جی آر پی نے زخمی میاں بیوی کو ملکھان سنگھ ضلع ہسپتال بھیج دیا۔ ڈاکٹروں نے زخمی اماکانت کے سر پر قلم لگنے کے بعد اسے جے این میڈیکل ریفر کر دیا۔اس سلسلے میں جی آر پی کے انچارج انسپکٹر سندیپ تومر نے بتایا کہ اماکانت کی بیوی آرتی مشرا کی شکایت پر حملہ آور نوجوان کرن عرف وملیش کے خلاف آدرش نگر سلطان پوری، دہلی نارتھ ویسٹ کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ حملہ آور نوجوان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ غازی آباد اسٹیشن ہے۔ اس لیے رپورٹ غازی آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ