میئر نے شہر کا معائنہ کیا اور مسائل کی جانکاری حاصل کی
علی گڑھ, 29 جولائی (ہ س)۔ علی گرھ کے میئر پرشانت سنگھل نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیااور لوگوں سے بات چیت کر مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ میئر پرشانت نے آج جنک پوری، رتنیش پورم، والمیکی چوک اور نونر گیٹ وغیرہ علاقوں کے مسائل جاننے کے بعد تہو
میئر نے شہر کا معائنہ کیا اور مسائل کی جانکاری حاصل کی


علی گڑھ, 29 جولائی (ہ س)۔ علی گرھ کے میئر پرشانت سنگھل نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیااور لوگوں سے بات چیت کر مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ میئر پرشانت نے آج جنک پوری، رتنیش پورم، والمیکی چوک اور نونر گیٹ وغیرہ علاقوں کے مسائل جاننے کے بعد تہواروں سے قبل انہیں حل کرنے کا یقین دلایا۔ سب سے پہلے وہ وارڈنمبر 46 ؍ کے جنک پوری واٹر ٹینک علاقے پہنچے۔ یہاں متعلقہ افسران کو گڑھوں کو بھرنے، صاف کرنے، سیتا مندر کی باؤنڈری ، فٹ پاتھ بنانے، واٹر ٹینک کے جنریٹر کی مرمت کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ان سبھی کاموں کو دیوالی سے قبل مکمل کرنے کا یقین دلایا۔

اسکے بعد وہ رتنیش پورم علاقے میں گئے۔ انہوں نے وہاں پارک میں علاقہ مکینوں سے بات کی ، یہاں نالوں کی عدم موجودگی کا مسئلہ سامنے آیا، پارک اور ٹیوب ویل وغیرہ کو خوبصورت بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے ان کاموں کو10؍ اکتوبر سے پہلے مکمل کرنے کا یقین دلایا۔ یہاں سے میئر والمیکی چوک اور پاتھی رام باغی نونیر گیٹ علاقے پہنچے۔ یہاں بارات گھر، انٹر لاکنگ ، پارک میں جھولے اور لائٹس لگانے، پرانے درخت نہ کاٹنے، شہدا کی یادگار بنانے وغیرہ کے مطالبات اٹھائے گئے۔ ان کو جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی، یہاں نگر صفائی مزدور سنگھ نگر نگم علیگڑھ کے صدر پردیپ بھنڈاری اور جنرل سکریٹری سنیل ٹنڈا نے میئر کو علاقے کے کئی مسائل سے آگاہ کیا۔ انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande