بے قصور ثابت ہوئے لوگوں کیلئے معاوضہ کی بات سرکار سے کریں گے
اجیت پوار کی سربراہی والی این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری سید جلال الدین کی دوٹوکنئی دہلی،23جولائی(ہ س)۔ این سی پی کے قومی جنرل سکرٹیری، اقلیتی ونگ کے سربراہ اور معروف وکیل ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے ا?ج یہاں دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ک
بے قصور ثابت ہوئے لوگوں کیلئے معاوضہ کی بات سرکار سے کریں گے


اجیت پوار کی سربراہی والی این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری سید جلال الدین کی دوٹوکنئی دہلی،23جولائی(ہ س)۔ این سی پی کے قومی جنرل سکرٹیری، اقلیتی ونگ کے سربراہ اور معروف وکیل ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے ا?ج یہاں دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ ۱۲ مسلم نوجوانوں کو بری کئے جانے کے فیصلہ کا استقبال اور خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسلم نوجوان برسوں کی اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹنے کے بعد بے قصور ٹھہرائے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تاریخی ہے اور اس فیصلہ نے ایک بار پھر عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ مایوس ہوجاتے ہیں تب عدالت ہی امید کا سہارا بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی خبر لگی ہے کہ سرکار اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رہی ہے، لیکن ہم سرکار میں شامل ہیں اور نائب وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت دادا پوار سے بات چیت کریں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں معاوضہ ملے اور جو اصلی مجرم ہیں وہ پکڑے جائیں۔ انہوں نے ا?گے کہا کہ ہم مسلم بچوں کو وہ تمام مراعات دیں گے جو ایس سی ایس ٹی کے بچوں کو ہائر ایجوکیشن کیلئے دی جاتی ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، اور اس کیلئے مولانا ا?زاد فاﺅںڈیشن کے بجٹ کو سو کروڑ سے بڑھا کر ایک ہزار کروڑ کیا گیا اور مرکزی سرکار سے بھی پانچ سو کروڑ روپیہ مانگے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اجیت پوار ایک سیکولر رہنما ہیں اور مہاراشٹر میں جب بلڈوزر کارروائی کی بات ہوئی تو ہم نے صاف کیا کہ یہ یوپی یا بہار نہیں ہے اور اجیت دادا پوار نے بلڈوزر ایکشن پر فوری روک لگانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب کچھ لوگوں نے زبان درازی کی اور اقلیتوں کو نقصان پہونچانے کی بات کہی تو فوری اس پر بھی ان کو چپ کرانے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اردو اکیڈمی کے بجٹ کو ایک کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ کرنے کا کام ہورہا ہے۔

ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے کہاکہ مہاراشٹر میں اردو اکیڈمی کو محکمہ اقلیتی ترقیات سے منتقل کر کے محکمہ فن و ثقافت کے تحت لانے کیلئے ہم کوشاں ہیں ،تاکہ اردو کو ایک قومی ثقافتی زبان کے طور پر تسلیم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ میں جاری نسل کشی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کرتے ہیں۔ حکومتِ ہند سے اپیل ہے کہ سفارتی ذرائع سے مداخلت کر کے فلسطین کے خود مختار ریاست کے قیام کے لیے مدد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولانا آزاد فاو¿نڈیشن کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں اور فلاحی منصوبوں کو مدد مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سیکولرزم اور کمیونل کی بحث ختم ہوچکی ہے، جب کانگریس اس شیوسینا سے اتحاد کرسکتی ہے جس کے تعلق سے یہ بات واضح ہے کہ شیوسینک بابری کو مسجد بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تھے اور یہ کہہ رہے تھے کہ ڈھانچہ گراکر ہم فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو شیوسینا مسلمانوں سے ووٹنگ رائٹ لینے کی بات کرتی تھی ا?ج وہ سیکولر جماعتوں کیساتھ اتحاد میں ہے۔ انہوں نے آگے کہاکہ ہم اقلیتوں کے مسائل کو پوری طاقت کیساتھ اٹھائیں گے اور پارٹی ہر مظلوم کیساتھ کھڑی ہوئی ہے اور اجیت دادا ایک سیکولر لیڈر ہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande