نئی دہلیگجرات، 24 جولائی(ہ س )۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جمعرات کے روز گجرات کے ڈیڈیاپاڑا اسمبلی حلقے میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا۔ یہ جلسہ آپ کے ایم ایل اے چیتر وساوا کی گرفتاری کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔ عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کا وقت ختم ہو چکا ہے، اب بی جے پی کی رخصتی طے ہے۔ اس بار عوام نے بی جے پی کو بائے بائے کہنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب چیتر وساوا نے بی جے پی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا تو خوفزدہ ہوکر اسے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔کیجریوال نے اعلان کیا کہ آئندہ تعلقہ اور پنچایت انتخابات میں آپ عام لوگوں کو ٹکٹ دے گی۔ اب آپ گجرات میں ایک مضبوط اپوزیشن ہے جو اس بار عوام کے ساتھ مل کر بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرے گی۔
کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے آدیواسیوں کا استحصال کیا، ان کے حقوق چھینے، ان کی آواز کو دبایا۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں آدیواسیوں نے پڑھے لکھے نوجوان چیتر وساوا کو منتخب کر کے اسمبلی بھیجا۔ وساوا نے اسکول، اسپتال، سڑک، بجلی، پانی، جنگل اور زمین جیسے عوامی مسائل کو اٹھایا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان شعبوں کے لیے آنے والا پیسہ بی جے پی کے لیڈروں کی جیب میں جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais