نئی دہلی،02جولائی(ہ س)۔ آج بی جے پی ہیڈکوارٹر دہلی میں، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نیشنل کو-میڈیا انچارج فیصل ممتاز نے مودی حکومت 3.0 کی پہلی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی کامیابیوں کو بانٹنے کے لئے ملک بھر میں اقلیتی مورچہ کے ذریعہ منعقدہ ’منارٹی چوپال‘ پروگرام کی جائزہ رپورٹ بی جے پی اقلیتی فرنٹ کے قومی صدر کو سونپی۔ اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر ایس ایم۔ اکرم، نیشنل ایگزیکٹو ممبر اور صوفی سمواد ابھیان کے قومی انچارج ڈاکٹر اسلم، فیروز خان اور پارٹی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔ فیصل ممتاز نے کہا کہ مینارٹی فرنٹ کے زیر اہتمام ”منارٹی چوپال“ پروگرام کا بنیادی مقصد اقلیتی طبقے کے لوگوں کو مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ 11 برسوں کے دوران کئے گئے عوامی فلاحی کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں بتانا اور ان سے واقف کرانا ہے۔
اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ اقلیتی محاذ نے دہلی، اتر پردیش، جموں کشمیر، بہار، بنگال، اڑیسہ، مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں کامیابی کے ساتھ ’منارٹی چوپال‘ کا انعقاد کیا۔ جس میں اقلیتی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنی موجودگی درج کروائی۔ اقلیتوں کی ترقی پر مودی حکومت کا زور، 11 سالوں میں کئی بڑی تبدیلیاں انہوں نے بتایا کہ آئین ہند کی کاپیاں اقلیتی برادری کے لوگوں میں تقسیم کی گئیں تاکہ اقلیتی طبقہ کے لوگ آئین اور اپنے حقوق کو پہچان سکیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے آئینی حقوق سے آگاہ رہیں۔ اس بات پر زور دیا کہ آئین ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور اس کے بارے میں جاننا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais