ہنی ٹریپ پر اپوزیشن کا حکومت پر دباؤ، اسپیکر نے رپورٹ طلب کی
ممبئی، 17 جولائی (ہ س)جمعرات کو مہاراشٹر اسمبلی میں ہنی ٹریپ معاملے پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا، جب اپوزیشن نے حکومت کے غیر تسلی بخش جواب پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی نانا پٹولے نے اس حساس مسئلے کو ایوا
maha speaker seeks honey trap case report by friday


ممبئی، 17 جولائی (ہ س)جمعرات کو مہاراشٹر اسمبلی

میں ہنی ٹریپ معاملے پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا، جب اپوزیشن نے حکومت کے غیر

تسلی بخش جواب پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی نانا پٹولے نے

اس حساس مسئلے کو ایوان میں اٹھایا اور اس سے متعلق ایک پین ڈرائیو اسپیکر راہل

نارویکر کے حوالے کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کئی سینئر سرکاری افسران اس ہنی ٹریپ

کے جال میں پھنس چکے ہیں اور ان کے خلاف تھانے میں قانونی کارروائی بھی ہو چکی ہے۔

نانا

پٹولے نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت ان سنجیدہ معاملات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی

ہے، اور بعض وزراء و اعلیٰ افسران نے مہاراشٹر کے حساس دستاویزات دشمن عناصر کو

فراہم کیے ہیں، جس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا

کہ واقعے کے افشا ہونے کے بعد جان بوجھ کر کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز مٹا دی گئی ہیں۔

اس

بحث میں شامل ہوتے ہوئے این سی پی (شرد پوار دھڑے) کے ایم ایل اے جینت پاٹل نے

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اس معاملے پر وضاحت کا مطالبہ کیا۔ حکومت کی جانب

سے کوئی واضح موقف نہ آنے پر اپوزیشن اراکین نے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔ اس صورتحال

کے بعد اسپیکر راہل نارویکر نے حکومت کو ہدایت دی کہ جمعہ کی شام تک کارروائی کی

تمام تفصیلات اسمبلی میں پیش کی جائیں۔ بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ شندے نے ایوان کو

یقین دلایا کہ حکومت اس مسئلے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور جلد ہی مناسب

اقدام کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande