غریب مخالف بی جے پی تمام فلاحی اسکیمیں بند کر رہی ہے: سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 17 جولائی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میں جاری عوامی فلاحی اسکیموں کو بند کرنے کا بہانہ تلاش کر رہی بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔آپ دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ غریب مخالف بی جے پی کا واحد مقصد عام آدمی پارٹی حکومت کی ہر فلاحی اسک
غریب مخالف بی جے پی تمام فلاحی اسکیمیں بند کر رہی ہے: سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 17 جولائی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میں جاری عوامی فلاحی اسکیموں کو بند کرنے کا بہانہ تلاش کر رہی بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔آپ دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ غریب مخالف بی جے پی کا واحد مقصد عام آدمی پارٹی حکومت کی ہر فلاحی اسکیم کو بند کرنا ہے۔ بی جے پی کے پاس ان اسکیموں کو بند کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے: پہلے الزام لگا¶ کہ اسکیم میں بدعنوانی ہو رہی ہے، پھر اسے بند کر دو۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی نے 250 محلہ کلینک بھی گھوٹالے کا بہانہ بنا کر بند کر دیے، لیکن آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ گھوٹالہ کس نے کیا؟ اب بی جے پی دہلی کی ڈی ٹی سی بسوں میں غریب خواتین کو دی جانے والی پنک ٹکٹ پر گھوٹالے کا الزام لگا کر انہیں مفت بس سروس سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کا اصل مقصد آپ حکومت کی ہر فلاحی اسکیم کو بند کرنا ہے، اور اس کے لیے وہ صرف گھوٹالے کا بہانہ بناتی ہے۔ 250 محلہ کلینک کو بند کرتے وقت بھی یہی کہا گیا، لیکن آج تک کسی ملزم کا نام نہیں آیا۔ اب بی جے پی پنک ٹکٹ کو بھی گھوٹالہ بتا رہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ آخر پنک ٹکٹ میں گھوٹالہ کیسے ممکن ہے؟

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کو بالکل مفت ٹکٹ دیا جاتا ہے، ان سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا جاتا۔ پرائیویٹ بسوں کو حکومت ہر کلومیٹر کے حساب سے ادائیگی کرتی ہے، چاہے بس خالی ہو یا بھری۔ تو گھوٹالہ کہاں ہوا؟ گھوٹالہ تب ہو سکتا ہے، جب پنک کارڈ حاصل کرنے کے لیے خواتین سے دہلی کا رہائشی ثبوت مانگا جائے۔بہار، یوپی یا راجستھان سے آئے غریبوں کے پاس دہلی کا ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ غریب خواتین مفت بس سروس سے محروم رہ جائیں گی۔ نوئیڈا یا فرید آباد سے ایمس یا سینٹرل سیکریٹریٹ علاج یا کام کے لیے آنے والی خواتین کو ٹکٹ لینا پڑے گا۔ بی جے پی کی یہی تنگ نظری ہے، جو غریبوں کا حق چھیننے میں لگی ہوئی ہے۔دہلی میں کرنے کو بہت کام ہیں، لیکن بی جے پی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ میں آپ حکومت کی اسکیموں کو کاٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande