اداکار اور فلمساز دھیرج کمار کا انتقال، ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج تھے
ممبئی، 15 جولائی (ہ س)۔ ہندستانی فلم صنعت کے معروف اداکار اورفلمساز دھیرج کمار انتقال کر گئے۔ انہوں نے منگل کی صبح 79 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔دھیرج کی موت کی خبر سے ہندی سنیما کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مداح اور فلمی دنیا سے واب
اداکار اور فلمساز دھیرج کمار کا انتقال، ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج تھے


ممبئی، 15 جولائی (ہ س)۔ ہندستانی فلم صنعت کے معروف اداکار اورفلمساز دھیرج کمار انتقال کر گئے۔ انہوں نے منگل کی صبح 79 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔دھیرج کی موت کی خبر سے ہندی سنیما کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مداح اور فلمی دنیا سے وابستہ افراد سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق اداکار اور پروڈیوسر دھیرج کمار کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق ان کے اہل خانہ اور پروڈکشن ٹیم نے کی۔ دھیرج کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے اور ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں نمونیا کے باعث ایک روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ اس دوران اہل خانہ نے لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی زور دیا تھا کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ زندگی اور موت کی اس جنگ میں دھیرج کمار بالآخر ہار گئے اور آخری سانسیں لیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کی موت کی خبر نے پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح انہیں یاد کر رہے ہیں اور اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

دھیرج کمار کا فلمی کریئراگر ہم دھیرج کمار کے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 1970 اور 80 کی دہائی میں ہندی سنیما میں اپنی پہچان بنائی۔ اس دوران انہوں نے کئی مشہور فلموں میں اہم کردار ادا کئے۔ انہوں نے 'روٹی کپڑا اور مکان' (1974) جیسی کلاسک فلم میں معاون کردار ادا کیا، جس میں وہ منوج کمار اور زینت امان جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ نظر آئے۔ اس کے علاوہ دھیرج کمار نے 'سوامی'، 'کرانتی' اور 'ہیرا پنا' جیسی فلموں میں بھی شاندار اداکاری کی۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے پنجابی سنیما میں بھی مرکزی اداکار کے طور پر کام کیا اور وہاں بھی اپنی اداکاری کے بل بوتے پر مقبولیت حاصل کی۔ اپنے طویل کیرئیر میں انہوں نے فلمی دنیا کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی اور اداکاری کی دنیا میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔

فلموں کے ساتھ ساتھ دھیرج کمار نے چھوٹے پردے پر بھی اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کریٹیو آئی لمیٹڈ کے ذریعے بہت سے یادگار اور طویل عرصے تک چلنے والے ٹی وی شوز بنائے۔ ان کی شراکت خاص طور پر افسانوی اور عقیدتی سیریلز میں قابل ذکر رہی ہے۔ ان کے بینر تلے 'اوم نمہ شیوائے'، 'شری گنیش'، 'جئے سنتوشی ماں' اور 'جپ تپ ورت' جیسے مشہور سیریل بنائے گئے، جنہیں ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande