خوشی نے کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر کے دروازے پر دستک دی ہے۔ طویل عرصے سے اپنے حمل کو لے کر خبروں میں رہنے والی کیارا نے بالآخر ایک پیاری بیٹی کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک کلینک کے باہر شوہر سدھارتھ کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ اب جب یہ اچھی خبر سامنے آئی ہے تو سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سیلاب ہے۔ مداحوں سے لے کر فلم انڈسٹری کے ستاروں تک، سبھی کیارا اور سدھارتھ کو پہلی بار والدین بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دے رہے ہیں۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اب والدین بن چکے ہیں، اور اس خوشخبری کی تصدیق دونوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کی ہے۔ ایک پیاری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس وقت ہمارے دل بے حد خوش ہیں اور ہماری دنیا اب پہلے جیسی نہیں رہی، ہمیں ایک ننھی پری سے نوازا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سیلاب آگیا ہے۔ والدین بننے کی خوشی پر مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ستاروں نے بھی جوڑے کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔
فروری 2025 میں، جوڑے نے اعلان کیا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں، اور اب بالآخر ان کے گھر میں خوشی کی آواز گونجی ہے۔ سدھارتھ اور کیارا نے 7 فروری 2023 کو جیسلمیر کے عظیم الشان سوریا گڑھ پیلس میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔ اب بیٹی کی آمد کے ساتھ ہی ان کی زندگی میں ایک نئی اور خوبصورت شروعات ہوئی ہے، جس کو لے کر ان کے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی پہلی بار فلم ’شیرشاہ‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی دوستی بھی اسی فلم سے شروع ہوئی، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ دراصل، دونوں کی پہلی ملاقات سال 2018 میں ہوئی تھی، جب 'لسٹ اسٹوریز' کی ریپ اپ پارٹی منعقد ہوئی تھی۔ اس پارٹی میں سدھارتھ نے بھی شرکت کی، اور یہیں کیارا اور سدھارتھ نے پہلی بار بات کی۔ اس خصوصی ملاقات کا انکشاف خود کیارا نے ایک انٹرویو میں کیا۔ اس کے بعد سے دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں اور وقت کے ساتھ یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی